نئی تشکیل پانے والی وفاقی کابینہ میں وزارتوں کی تقسیم کا فیصلہ ہوگیا ہے، وزراء کے ناموں کا اعلان کچھ دیر میں کردیا جائے گا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کی وزارت پیپلزپارٹی کو دی جائے گی، سول ایوی ایشن مسلم لیگ ن، کامرس پیپلزپارٹی کو ملے گی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مواصلات جے یو آئی، دفاع مسلم لیگ ن، دفاعی پیداوار بی اے پی کو ملے گی، وزارت خزانہ اور اقتصادی امور مسلم لیگ ن کو ملے گی، جبکہ وزارت تعلیم اے این پی کو ملے گی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ اور انسانی حقوق پیپلز پارٹی، وزارت ہاؤسنگ جے یو آئی کو ملے گی، وزارت صنعت و پیداوار پیپلز پارٹی، اطلاعات مسلم لیگ ن، آئی ٹی ایم کیو ایم کو ملے گی۔
ذرائع کے مطابق بین الصوبائی رابطہ ق لیگ، داخلہ مسلم لیگ ن، امور کشمیر گلگت بلتستان پیپلز پارٹی کو ملے گی، وزارت قانون مسلم لیگ ن، وزارت صحت پیپلز پارٹی کو ملے گی، وزارت ثقافت مسلم لیگ ن، اوورسیز پاکستانیز پیپلز پارٹی کو ملے گی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی امور، پیٹرولیم اور وزارت منصوبہ بندی اور پاور مسلم لیگ ن کو ملیں گی، وزارت تخفیف غربت ، نجکاری پیپلزپارٹی اور ریلوے کی وزارت مسلم لیگ ن کو ملے گی، مذہبی امور، سیفران، ریونیو کی وزارتیں مسلم لیگ ن کو ملیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی بی اے پی، آبی وسائل کی وزارت پیپلز پارٹی کو ملے گی۔