• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی گونی نے پاکستانی میوزکِ شو سننے والے بھارتی مداحوں کو خبردار کردیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکار علی گونی نے پاکستانی میوزکِ شو ’کوک اسٹوڈیو‘ کے بھارتی مداحوں کو خبردار کردیا ہے۔ علی گونی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔ اس خبر کے مطابق، بھارتی ریاست اتر پردیش میں دو بھارتی مسلمان نوجوانوں کے خلاف پاکستانی میوزک سننے کی وجہ سے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔اداکار نے اس خبر کے اسکرین شاٹ کو شیئر کرتے ہوئے مضحکہ خیز انداز میں لکھا کہ’ کوک اسٹوڈیو سننے والوں تیار رہو‘۔ خیال رہے کہ کوک اسٹوڈیو پاکستان کا عالمی شہرت یافتہ میوزک شو ہے جس کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں۔

دل لگی سے مزید