بھارت کے سابق ٹیسٹ کپتان کپل دیو نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کے حوالے سے حکومت کی سوچ سب سے زیادہ اہم ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپل دیو نے کہا کہ کچھ پالیسیاں ہیں، جن کی وجہ سے مجھے لگتا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ کو ہمیں حکومت پر چھوڑ دینا چاہیے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی کرکٹ سیریز کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اہم ہے، کھلاڑی پاک بھارت کرکٹ سیریز کھیلنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔
کپل دیو نے کہا کہ میری رائے اہم نہیں ہے، دونوں ملکوں کی کرکٹ کے حوالے سے حکومت کی سوچ سب سے زیادہ ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک شہری ہونے کے ناطے ہمیں اپنی حکومت کی پالیسی کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔