• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18 ویں ترمیم تاریخ کا روشن باب ہے: اسپیکر قومی اسمبلی

قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ 18 ویں ترمیم تاریخِ پاکستان کا روشن باب ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یہ بات جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 19 اپریل 2010ء کو سابق صدر آصف علی زرداری نے ایگزیکٹو اختیارات پارلیمان کو دیے۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا ہے کہ پختونوں کے دیرینہ مطالبے پر صوبہ سرحد کا نام خیبر پختون خوا رکھا گیا۔

اپنے بیان میں قومی اسمبلی کے اسپیکر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنرل ضیاء اور جنرل مشرف دور کی تقریباً تمام ترامیم کا خاتمہ کر دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید