گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ نے ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے ہڑتال کی اور قائداعظم بار ہال میں صدر بار وقار حسین بٹ کی زیر صدارت ایک اجلاس بھی ہوا جس میں نظامت کے فرائض سیکرٹری بار سید عمران نقوی نے سرانجام دیئے جس میں وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خیالات کا اظہار کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری سید عمران حیدر نقوی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی جانب سے دی گئی تاریخ تک اگر کوئی مثبت جواب نہ آیا تو پھر آئندہ کا لائحہ عمل انتہائی سخت ہو گا ۔