صدر عارف علوی سے وزیر اعظم شہباز شریف کی 15 سے 17 منٹ کی مختصر ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے ملاقات کے لیے تشریف لائے۔
ذرائع کے مطابق صدر اور وزیراعظم کی درمیان ملاقات بہت ہی قلیل وقت تک جاری رہی جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف واپس روانہ ہوگئے۔
ملاقات سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چاروں صوبوں کے گورنرز کی تعیناتی، گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری پر صدر سے بات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مملکت کے امور اور قومی سلامتی کے معاملات پر بھی گفتگو کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کے بعد پیدا ہونے والی تلخی کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔