• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ناراضگی کی وجہ سے گئی، فواد چوہدری


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لاہور جلسے سے ایک روز پہلے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنی توپوں کا رخ اسٹیبلشمنٹ کی طرف کردیا۔

حکومت جانے کے معاملے پر فواد چوہدری نے ایک اور یو ٹرن لے لیا۔

نجی ٹی وی دیے گئے ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ناراضگی کی وجہ سے گئی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وقت کرتا ہے پرورش برسوں، حادثہ ایک دم نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے کئی مہینوں سے تعلقات خراب تھے، ہم نے اسے ٹھیک کرنے کی بہت کوشش بھی کی۔

قومی خبریں سے مزید