تہران (آئی این پی ) ایرانی سیکورٹی فورسز نے 42 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر لیا ۔گرفتار قیدیوں میں سے 38کا تعلق پنجاب، 2کا تعلق خیبر پختو نخوا اور 2 کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار پاکستانی بغیر سفری دستاویزات کے سفر کر رہے تھے جو بہتر روز گار کی تلاش میں ایران کے راستے سے یورپ جانے کی کوشش کررہے تھے۔ گرفتار تمام قیدی پاکستان کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ گرفتار قیدیوں میں سے 38کا تعلق پنجاب، 2 کا تعلق خیبر پختو نخوا اور 2کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔ گرفتار قیدیوں کو انچارچ راہداری گیٹ تفتان بارڈر کے حوالے کردیاگیا ہے جنہیں ابتدائی تفتیش کے بعد لیویز تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے، مزید تفتیش ایف آئی اے حکام کریں گے۔