• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمائما گولڈاسمتھ نے ٹیریان کے ہمراہ بیٹوں کی تصویر شیئر کردی

برطانوی رائٹر، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ، جمائما گولڈاسمتھ نے بیٹوں کے ہمراہ ٹیریان وائٹ کی تصویر شیئر کی ہے۔

جمائما گولڈاسمتھ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام کی اسٹوری پر بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان کے ہمراہ ٹیریان وائٹ کی نئی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

اس انسٹا اسٹوری میں یہ تینوں خوشگوار موڈ میں تصویر بنوا رہے ہیں۔

جمائما گولڈاسمتھ کا اپنی اس اسٹوری کے کیپشن میں ٹیریان وائٹ کو گھر واپسی پر خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیریان وائٹ سے متعلق دعویٰ کیا جاتا ہے کہ سیتا وائٹ نامی خاتون سے پیدا ہونے والی یہ بچی عمران خان کی بیٹی ہیں۔

سیتا وائٹ کی بیٹی ٹیریان سے عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی ایک خصوصی انسیت ہے۔

جمائما نہ صرف ٹیریان کی سالگرہ مناتی ہیں بلکہ وہ اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ٹیریان کی تصاویر اپنے بچوں کے ساتھ بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید