پڑوسی ملک بھارت میں ایک نوجوان خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے چاقو کے وار کرکے قتل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوب مغربی دہلی میں ایک نوجوان خاتون کو سڑک پر اس کے بچوں کے سامنے چاقو کے وار کرکے قتل کردیا جس کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس اہلکار نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ہمیں ساگر پور پولیس اسٹیشن میں دوپہر تقریباً 2:00 بجے کے بعد پی سی آر کال موصول ہوئی کہ ایک خاتون کو چاقو مارا گیا ہے، ہم فوراً موقع پر پہنچے۔ خاتون کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ جب وہ اپنے بچوں کے ساتھ گھر جا رہی تھی تو ملزم اس کا پیچھا کر رہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوپہر کے قریب 2 بجکر 10منٹ پر ملزم نے اسے چاقو مارا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ خاتون اور ملزم اپنی موجودہ رہائش گاہ پر منتقل ہونے سے قبل سابقہ پڑوسی تھے تاہم قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس ملزم کی شناخت اور تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔