• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: اساتذہ کی ہراسانی سے دل برداشتہ 8 ویں جماعت کی طالبہ نے خودکشی کر لی

---فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا
---فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی شہر بنگلورو میں 8 ویں جماعت کی ایک طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی، اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ اسکول کے اساتذہ کی جانب سے ہراسانی اور سخت رویے کے باعث ہماری بیٹی شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آٹھویں جماعت کی طالبہ مدھو شری ایک سرکاری  اسکول میں زیرِ تعلیم تھی، واقعے کا علم جمعرات کی صبح اس وقت ہوا جب اہلِ خانہ نے مدھو کو کمرے میں مردہ پایا۔

پولیس کے مطابق مدھو شری نے ایک ہاتھ سے لکھا ہوا نوٹ چھوڑا ہے جس میں اس نے بتایا ہے کہ ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر ایک استاد نے اسے سزا دی اور 20 روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

نوٹ کے مطابق مدھو کو ٹرانسفر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی بھی دھمکی دی گئی جس کے باعث وہ شدید ذہنی پریشانی میں مبتلا ہو گئی اور یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے غیر فطری موت کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھو شری کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکول کے تدریسی عملے کی جانب سے میری بیٹی کو ہراساں کیا جاتا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اساتذہ مسلسل میری بیٹی کو تنگ کر رہے تھے، میری بیٹی صرف ایک دن اسکول نہیں گئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید