• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی رکن کانگریس کی ٹرمپ کی ایران پالیسی پر سخت تنقید

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ڈیموکریٹک رکن کانگریس جمی پنیٹا نے ایران کے ساتھ جاری فوجی کشیدگی پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکمتِ عملی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

جمی پنیٹا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملوں اور ایران کے ڈرون حملوں کی بحالی اس بات کا ثبوت ہے کہ مذاکرات غیر نتیجہ خیز اور جنگ بندی غیر مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ بحران ایسی جنگ میں داخل ہونے کا نتیجہ ہے جس کے لیے نہ کوئی واضح حکمتِ عملی موجود تھی، نہ کانگریس کی منظوری حاصل کی گئی اور نہ ہی امریکی عوام کی رائے لی گئی۔

جمی پنیٹا نے مطالبہ کیا ہے کہ کانگریس کو اسپیکر کی حمایت ہو یا نہ ہو، ایران جنگ کے خاتمے، آبنائے ہرمز کو بحری آمد و رفت کے لیے کھولنے اور امریکی عوام کے لیے قیمتوں میں کمی لانے کی کوششیں جاری رکھنی چاہییں۔

واضح رہے کہ جمی پنیٹا سابق امریکی وزیرِ دفاع اور سابق سی آئی اے ڈائریکٹر لیون پنیٹا کے صاحبزادے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید