پاکستانی مشہور یوٹیوبر اور وی لاگر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی جانب سے اپنی منگیتر کی محبت میں گرفتار ہونے سے متعلق دلچسپ لَو اسٹوری سنائی گئی ہے۔
ڈکی بھائی کی جانب سے گزشتہ روز اپنا نیا وی لاگ یوٹیوب چینل پر شیئر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی منگیتر، عروب جتوئی سے انٹرنیٹ پر ملنے سے لے کر شادی تک کے سفر کی بات کی ہے۔
ڈکی بھائی کا اپنے اس وی لاگ میں بتانا تھا کہ ’کافی عرصہ گزر گیا تھا مگر اُن کی اپنی منگیتر سے کال پر بات نہیں ہوئی تھی، اُن کی عروب سے روزانہ ایک سے 2 گھنٹے بات ہوتی تھی مگر صرف میسجز پر، اُن کی منگیتر کال پر شرماتی تھیں اور وہ میسج لکھ لکھ کر تھک جاتے تھے لہٰذا انہوں نے سوچا کہ کیوں نہ عروب کو پب جی گیم پر لگایا جائے۔‘
ڈکی بھائی کا اپنے وی لاگ میں کہنا تھا کہ ’اُنہوں نے عروب کی آواز سننے اور وائس ناٹس پر بات کرنے کے لیے جان بوجھ کر عروب کو پب جی گیم پر لگایا، عروب کو پب جی گیم کھیلنا نہیں آتی تھی، اُنہوں نے کال پر بات کرنے کے لیے عروب کو پب جی گیم کھیلنا سکھائی تھی اور اس دوران ہی دوستی کو 2 سے تین سال گزرنے کے بعد اُنہوں نے عروب جتوئی کی آواز سنی تھی۔‘
سعد الرحمٰن کا اپنی وی لاگ میں بتانا ہے کہ ’وہ عروب سے بات کرنے کے لیے بہت انتظار کیا کرتے تھے، جب عروب اپنی دوستوں کے ساتھ مصروف ہوتی تھیں اُنہیں انتظار کرنا پڑتا تھا کہ کب عروب فارغ ہوں گی اور کب وہ عروب سے اپنے دل کی باتیں کر سکیں گے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’2020ء کے آخر اور 2021ء میں انہوں نے محسوس کیا کہ اُنہیں عروب جتوئی سے محبت ہو گئی ہے، اُن کی عروب جتوئی سے محبت کا آغاز 2021ء میں ہوا تھا اور 2022 میں انہوں نے عروب سے نکاح کر لیا ہے۔‘