گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کروادیا گیا۔
عمر سرفراز چیمہ کو آج صبح سروسز اسپتال میں داخل کرایا گیا، سروسز اسپتال میں اُن کا طبی معائنہ جاری ہے جبکہ مختلف ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔
52 سالہ گورنر عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت سحری کے وقت خراب ہوئی تھی۔
ایم ایس سروسزاسپتال عامر مفتی کا بتانا ہے کہ گورنر کی فیملی نے بتایا کہ وہ گیسٹرو کا شکار تھے، گورنر پنجاب کو فوری علاج کے بعد ان کے ٹیسٹ کیے گئے، گورنر پنجاب کے طبی معائنے کے بعد ٹیسٹ لیب بھجوائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ رپورٹس کی روشنی میں مزید علاج کیا جائے گا، گورنر کی فیملی نےبتایا ان کی رات سےطبعیت خراب تھی۔
عامر مفتی نے بتایا کہ گورنر عمر چیمہ کو دوسری ڈرپ لگائی گئی ہے، حالت بہتر ہوگئی تو شام تک گورنر کو بھجوایا جاسکتا ہے۔