• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم پی اے فیصل زمان کے فرار کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے فیصل زمان کے فرار کے معاملے پر مقتول طارق اقبال کے بھائی ملک عدیل اقبال نے حکومت سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

مقتول ملک طارق اقبال کے بھائی ملک عدیل اقبال نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فیصل زمان کے خلاف 33 گواہان کے بیانات قلم بند ہوئے، جب فیصلہ ان کےخلاف آنا تھا تو فیصل زمان نے پروڈکشن آرڈر لے لیا۔

ملک عدیل اقبال نے کہا کہ عدالتی اجازت کے بغیر ایم پی اے ہاسٹل میں 42 دن قیام قابل افسوس ہے، ملزم فیصل زمان کا سب جیل سے بھاگنا سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سےجوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ملک عدیل اقبال نے کہا کہ فیصل زمان نے 10 افراد کے ساتھ مل کر میرے بھائی کا قتل کیا تھا، حکومت اور چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل ہے۔

قومی خبریں سے مزید