• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کرادی گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی شوہر اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کرادی گئی۔

اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی کانفرنس میں روم میں ہونے والی ملاقات 30 منٹ تک جاری رہی۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات جیل مینوئل کے مطابق ہر ہفتے کرائی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے بعد دونوں میاں بیوی کو اپنے اپنے سیل میں لے جایا گیا۔

قومی خبریں سے مزید