• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس نے 3 دن کا مغوی بچہ بازیاب کرالیا

اسلام آباد پولیس نے نومولود مغوی بچہ بازیاب کرواکر بحفاظت والدین کے حوالے کردیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز نے 3 دن کے بچے کے اغوا میں ملوث 2 خواتین سہولت کاروں سمیت ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے مدعی مقدمہ کی بیوی کو احساس پروگرام کے نام پر 30 ہزار روپے دیے اور مزید رقم دینے کا جھانسہ دے کر 3 دن کے بچے کو اغوا کیا تھا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس ٹیموں نے جدید انٹیلی جنس کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا اور بچے کو بازیاب کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کمسن بچے کے اغوا میں ملوث ملزمان میں انیسہ، رابعہ، ساجد اور طارق شامل ہیں۔

آئی جی اسلام آباد کی جانب سے پولیس ٹیم کےلیے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان سامنے آیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید