• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور ماتھے پر بندی نہ لگانے پر ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئیں

ممبئی(این این آئی) بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے بولی وڈ کی سپر اسٹار کرینہ کپور کو بھی اپنے نشانے پر لے لیا اور اداکارہ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور کے ماتھے پر بندی نہ لگانے پر ہندو انتہا پسند آپے سے باہر ہوگئے اور اس عمل کو ہندو رسم ورواج ختم کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام اداکارہ کا بائیکاٹ کریں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بولی وڈ اداکارہ نے جیولری کے برانڈ کیلئے ایک اشتہار میں کام کیا اور اس دوران وہ پوسٹر میں بغیر بندی کے نظر آئیں جس پر انتہا پسند آگ بگولہ ہوگئے۔برانڈ کی مارکیٹنگ کے لیے اشتہار میں کرینہ کپور نے مختلف رنگوں کا عروسی لہنگا زیب تن کیا اور سونے کی جیولری پہنی۔اس اشتہار میں اداکارہ کے بندی نہ لگانے کو بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے بھارتی روایات کو ختم کرنے کی سازش قرار دیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی بھارتی صارفین جیولری برانڈ اور اداکارہ کے خلاف اظہار برہمی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

دل لگی سے مزید