• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہوریوں کو لوڈشیڈنگ میں عارضی ریلیف مل گیا

لاہور کے شہریوں کو لوڈشیڈنگ میں عارضی ریلیف مل گیا، لیسکو کا بجلی کوٹہ بڑھا دیا گیا، جس سے شارٹ فال میں کمی ہوئی ہے۔

لیسکو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی رسد 3700 میگاواٹ جبکہ طلب 4100 ہے، بجلی کا شارٹ فال چار سو میگاواٹ رہ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دیہی اور چھوٹے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پر 7 سے 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

لسیکو حکام کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ کم سے کم لوڈشیڈنگ کی جائے، بجلی کی سپلائی کا کوٹہ مزید بڑھانے کا کہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید