• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا زہرا کے بارے میں تا حال کچھ علم نہیں ہو سکا

کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرا کے بارے میں تا حال کچھ علم نہیں ہو سکا۔ تاہم اس کا نکاح نامہ سامنے آ گیا ہے۔ جیو نیوز کی ٹیم نکاح نامے پر درج لڑکے کے ایڈریس پر رائے ونڈ روڈ پہنچی تو وہ جعلی نکلا۔

وہ لوگ تین سال قبل ہی گھر بیچ کر اوکاڑہ منتقل ہو چکے ہیں۔ جبکہ نکاح خواں کا پتہ بھی غلط نکلا ہے۔

جیو نیوز کی ٹیم نکاح نامہ پر درج لڑکے کے ایڈریس پر پہنچی، پولیس کی بھاری نفری بھی وہاں موجود تھی،  درج پتہ پر حافظ غلام مصطفیٰ نام کا کوئی نکاح خواں نہیں ہے۔

دعا زہرا کے نکاح نامے پر یونین کونسل بابو صابو درج ہے، نکاح نامے پر لڑکے ظہیر احمد کی تاریخ پیدائش 17دسمبر 2001 درج ہے اور لڑکے کا پتہ شیر شاہ کالونی رائے ونڈ روڈ درج ہے۔

دعا زہرا کا پتہ ملت پارک شیراکوٹ لاہور درج ہے اور گواہوں میں شبیر احمد، اصغر علی کے نام درج ہیں، جبکہ شادی کی تاریخ 17 اپریل 2022 درج ہے۔

اس سے قبل کراچی پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ لاپتہ دعا زہرا کا پتا چل گیا ہے اور وہ لاہور میں ہے۔ لڑکی شادی کر چکی ہے۔ لاہور پولیس کی مختلف ٹیمیں نکاح نامے میں درج لڑکے، نکاح خواں اور گواہوں کے پتوں پر پہنچیں تو سب جعلی نکلے۔

نکاح نامے پر لڑکے ظہیر احمد کی تاریخ پیدائش 17دسمبر 2001، پتہ سی بلاک شیر شاہ کالونی رائے ونڈ درج ہے۔ یہ مکان ظہیر کا بھائی شبیر تین سال قبل بیچ چکا ہے۔ اب یہاں ایک ڈاکٹر کا کلینک ہے۔

دعا زہرا کے نکاح نامے پر اس کی تاریخ پیدائش درج نہیں تاہم عمر 18 سال لکھی ہے۔ یونین کونسل بابو صابو اور رہائش ملت پارک شیرا کوٹ لاہور درج ہے جبکہ شادی کی تاریخ 17 اپریل 2022 ہے، حق مہر کی رقم 50 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

نکاح خواں حافظ غلام مصطفیٰ کا ایڈریس مزنگ روڈ لاہور درج ہے جو جعلی ہے۔

نکاح کے گواہان میں ایک ظہیر کا بھائی شبیر احمد اور دوسرا گواہ اصغرعلی حویلی لکھا دیپالپور اوکاڑہ کا رہائشی ہے۔

لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق کراچی پولیس نے لڑکی کا نکاح نامہ فراہم کیا۔ ابھی تک دعا زہرا کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ لڑکی کی بازیابی کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

قومی خبریں سے مزید