• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا زہرہ کا نکاح کب ہوا؟ اس کی عمر کیا لکھوائی گئی؟

کراچی کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی دُعا زہرہ لاہور سے مل گئی ہے، دعا زہرہ کے نکاح نامے میں دلہن کی عمر 18 سال لکھی گئی ہے، اس کا نکاح 17 اپریل کو ہوا۔

دلہن کی طرف سےکوئی وکیل نہیں، نکاح نامے میں دلہن کو خود مختار لکھا ہے، نکاح نامے میں نکاح کے گواہوں کے نام شبیر احمد اور اصغر علی تحریر ہیں۔

شبیر احمد شیر شاہ کالونی رائے ونڈ روڈ لاہور اور اصغر علی دیپال پور اوکاڑہ کا رہائشی ہے، نکاح نامے کے مطابق دعا کا نکاح ایک ہفتہ پہلے 17 اپریل 2022 کو ہوا ہے۔

والدین کےمطابق دعا زہرہ کراچی سے 16 اپریل 2022 کو لاپتہ ہوئی تھی، نکاح نامے کے مطابق دعا کا مہر 50 ہزار روپے رکھا گیا ہے۔

نکاح نامے کے مطابق شادی کے موقع پر دعا کو مہر میں سے 5 ہزار ادا کیے گئے، دعا کا نکاح مزنگ روڈ کے رہائشی نکاح خواں حافظ علی مصطفیٰ نے پڑھایا ہے۔

قومی خبریں سے مزید