دعا زہرہ کے والد کا کہنا ہے کہ ہمیں لڑکی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں، پولیس نے جو نکاح نامے کے بارے میں بتایا ہے، اس کے بارے میں ہمیں کوئی معلومات نہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا لاہور میں کوئی فیملی ممبر نہیں ہے، نکاح کی خبروں کی تصدیق نہیں کرسکتا۔
دعا کے والد کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے ہم سے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا ہے، جبکہ ایڈیشنل آئی جی نے بھی اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی ہے، بلکہ انہوں نے خود مجھ سے اس حوالے معلوم کرنے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیٹی کے لاہور سے ملنے کی معلومات پر بھروسہ نہیں، سانگھڑ سے ملنے والی بچی کو بھی دعا کہا گیا تھا، نکاح نامے میں بیٹی کی عمر اٹھارہ سال لکھی ہے۔
دعا کے والد نے کہا کہ بیٹی 27 تاریخ کو چودہ سال کی ہوگی، میری شادی 2005 میں ہوئی تھی۔