• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول کی قیمتوں میں فی الفور کوئی اضافہ نہیں ہورہا، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں فی الفور کوئی اضافہ نہیں ہو رہا، عوام کو گاڑیوں کے  پٹرول ٹینک فل کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا بل ریورس کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ ایسے کسی قانون میں تبدیلی نہیں کی جائے گی جس سے آئی ایم ایف سے تعلقات خراب ہوں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اگلے سال تک آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل ہوجائے پھر دیکھیں گے۔

قومی خبریں سے مزید