• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی یونیورسٹی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ ڈی آئی جی ایسٹ کو موصول

کراچی یونیورسٹی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ ڈی آئی جی ایسٹ کو موصول ہوگئی، جس میں دھماکے کا وقت 1 بج کر 55 منٹ بتایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک بج کر 55 منٹ پر گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکے میں گاڑی کا ڈرائیور خالد بھی جاں بحق ہوا، دیگر مرنے والوں میں 2 چینی خواتین اور پروفیسر ہونگ شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے میں رینجرز کے سیکیورٹی اہلکار حمید اور جاوید نامی شخص بھی زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت ہوا، جب گاڑی یونیورسٹی ہاسٹل سے انسٹی ٹیوٹ میں داخل ہو رہی تھی، گاڑی کو پاکستان رینجرز کے جوان اسکواڈ کر رہے تھے۔

اتبدائی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین اور تکنیکی بنیادوں پر یہ حملہ خود کش حملے کا اشارہ کرتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید