راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے سی ایم ایچ راولپنڈی سے لاپتہ دو ملازمین کی بازیابی کیلئے دائر رٹ پٹیشنز پرنوٹس جار ی کرتے ہوئے 28اپریل تک جواب طلب کرلیا ہے۔انیلہ عارف اور طاہرہ سرفراز نےکرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ کے زریعے اپنے اپنے شوہروں کی بازیابی کے لیے عدالت عالیہ سے رجوع کیا ہے۔انیلہ عارف کا شوہرعارف اقبال 2015سے سی ایم ایچ میں بطور نرسنگ اسٹنٹ کام کررہا ہے۔23اگست2021کو لاپتہ ہوگیا۔54دنوں کے بعد ڈیوٹی پر واپس آگیا تھا۔