• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر اور گورنر تاریخ کو داغدار نہ کریں: حمزہ شہباز


نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صدر اور گورنر تاریخ کو داغدار نہ کریں، آئین کے تحت کام کریں، عمران نیازی کے ذاتی غلام نہ بنیں۔

نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت کے باہر ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عدالتِ عدلیہ سے اچھے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل ساری قوم نے سن لیا کہ عدالت میں کیا دلائل ہوئے، تین ہفتے ہونے کو ہیں سب سے بڑے صوبے کا کوئی وزیرِ اعلیٰ نہیں ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ صدر صاحب اور گورنر کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے، آئین سب سے بڑا ہے، انا چھوٹی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میرا حلف نہ لینے کا ایک ہی آدمی ذمے دار ہے جس نے آئین توڑا ہے، وہ ترغیب دے رہا ہے، اداروں پر چڑھ دوڑو، عمران نیازی مجرم ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کیا گیا، پرویز الہٰی کو سمجھ آ جانی چاہیے، گنڈے اور ڈنڈے کی سیاست نہیں چلے گی۔

قومی خبریں سے مزید