• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغاوت کے مقدمہ میں قید نوجوان کو ساہیوال سے اڈیالہ جیل منتقل کرنیکی رٹ منظور

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے بغاوت کے مقدمہ میں قید نوجوان کو ساہیوال سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی رٹ منظور کرلی ہے۔میجر جنرل ریٹائرڈظفر مہدی عسکری نے اپنے بیٹے حسن عسکری کی منتقلی کیلئے رٹ دائر کی تھی۔جسے بغاوت کے مقدمہ میں پانچ سال سزا سنا کر ساہیوال جیل منتقل کردیا گیا تھا۔عدالت عالیہ کو آگاہ کیا گیا پریزن رولز کے تحت اڈیالہ جیل قیدی کو منتقل کیا جانا چاہیے اس حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی پیش کیا گیا۔ جس پر عدالت عالیہ نے رٹ منظور کرلی۔
ملک بھر سے سے مزید