پشاور(این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی کال پر پاکستان میں انقلاب آئے گا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ سامراجی حکومت ہے‘حکومتی ارکان ایک دوسرے کا جنازہ نہیں پڑھتے تھے، سامراجی قوتوں کے کہنے پر عمران خان کے خلاف اکھٹے ہوگئے ہیں۔