پشاور(نمائندہ جنگ) نیب کی جانب سے مالم جبہ کیس کی انکوئری بند،پشا ور ہائی کورٹ نے رٹ نمٹا دی ، جسٹس روح الامین نے اپنے ایمارکس میں کہا کہ ہم نے دو سرکاری محکموں کے درمیان تنازعہ حل کرنے کےلئے کہا تھا لیکن نیب نے اس کو بنیاد بنا کر کیس ہی بند کر دیا ، مدعی نے کیس بند کرنے کی سفارش کردی تو پھر عدالت کیا کرسکتی ہے،جبکہ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیئے کہ نیب کی انکوائری شخصیات کو دیکھ کر بدلتی رہتی ہے فاضل ججز نے یہ ریمارکس گزشتہ روز عادل ظریف کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کے دوران دیئے اس موقع پر عادل ظریف کی جانب سے کیس کی پیروی علی گوہر درانی، نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عظیم داد اور ایڈیشنل ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل محمد علی جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ارشدعلی پیش ہوئے۔