• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زارا نور عباس بھی اپنے عید کے جوڑے کیلئے پریشان

زارانور عباس، فائل فوٹو
زارانور عباس، فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس بھی کئی ایسے لوگوں میں شامل ہیں جن کی عید کے کپڑے ابھی تیار نہیں ہوئے اور شاپنگ بھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔

زارا نور عباس نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنے درزی سے فون پر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

اداکارہ فون پر درزی کو کہتی ہیں کہ’اب عید میں صرف تین دن رہ گئے ہیں کیا ہوگا‘۔

تو درزی اُنہیں جواب دیتا ہےکہ’باقی تو جوڑا تیار ہے‘۔

پھر زارا نور عباس درزی کی بات کاٹتے ہوئے کہتی ہیں کہ’آپ اندازے سے سلائی کردیں ناں‘۔

جس پر درزی پوچھتا ہے کہ’ کیسے بنادوں اندازے سے اور کیا بنادوں پلازو بنادوں یا کیا بناؤں‘۔

زارا نور عباس درزی کی اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ’ہئے، پلازو نہیں بنانا، اچھا میں افطار کے بعد آپ کے پاس آتی ہوں، آپ دکان پر ہی رہنا کہیں چلے نہ جانا‘۔

اداکارہ کی اس بات کا جواب دیتے ہوئے درزی کہتا ہے کہ’آپ آجاؤ ہم سحری تک ادھر ہی ہوتے ہیں‘۔

قومی خبریں سے مزید