• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس تعاون نہیں کر رہی، نمرہ کاظمی کے والدین عدالت پہنچ گئے

کراچی کے علاقے سعود آباد سے لاپتہ ہو کر ڈیرہ غازی خان میں نکاح کرنے والی نمرہ کاظمی کے والدین عدالت پہنچ گئے۔

نمرہ کے والدین نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں پولیس پر تعاون نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

نمرہ کاظمی کے والدین نے عدالت سے اغواء کے کیس میں پیش رفت رپورٹ طلب کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔

درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی جاوید علی کوریجو نے تفتیشی افسر کو طلب کر لیا۔

عدالت نے کل تفتیشی افسر کو پیش رفت رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

نمرہ کاظمی کے والدین کا کہنا ہے کہ نہ بیٹی سے ملنے دے رہے ہیں، نہ اس کی کوئی خبر دی جا رہی ہے، نمرہ کی عمر 18 سال سے کم ہے۔

قومی خبریں سے مزید