• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کا چاند کس دن نظر آسکتا ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے چاند کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ نئے چاند کی پیدائش کا امکان ہفتہ اتوار کی درمیانی شب 1 بج کر28منٹ پر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مئی کو چاند نظر آنے کے کوئی امکانات نہیں ہے، ملک کے زیادہ تر علاقوں میں آسمان پر بادل چھائے رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہونے کے امکانات ہیں۔

رویت ہلال سے متعلق محکمہ موسمیات نے تکنیکی رپورٹ رویت ہلال کمیٹی کو بھیج دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید