• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار نے سرکاری قیام گاہ خالی کردی

سردار عثمان بزدار نے سرکاری قیام گاہ خالی کردی ہے۔ وہ دو روز پہلے ہی اپنے رشتے دار کے گھر  منتقل ہوگئے تھے۔

دوسری جانب حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلی حلف برداری سے متعلق لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے 9 صفحات کا فیصلہ جاری کیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کل صبح ساڑھے گیارہ بجے حمزہ شہباز سے حلف لیں گے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ آفس عدالتی حکم سے سیکریٹری قانون کو آگاہ کریں۔

جسٹس جواد حسن نےحمزہ شہباز کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید