• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی معروف گلوکار ’تاز‘ انتقال کر گئے

برطانوی نژاد بھارتی معروف گلوکار ترسیم سنگھ سینی المعروف ’تاز‘ انتقال کر گئے۔

90 کی دہائی کے مشہور بھارتی گلوکار، ’ آج میرے یار کی شادی ہے‘ سے شہرت پانے والے  تاز 54 سال کی عمر میں ہرنیا کی شکایت کے سبب انتقال کر گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاز کو طویل عرصے سے ہرنیا کی شکایت تھی جس کے نتیجے میں اُنہیں دو سال قبل  ڈاکٹروں کی جانب سے آپریشن تجویز کیا گیا تھا لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے یہ آپریشن ملتوی کر دیا گیا تھا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرنیا بڑھنے کے سبب تاز کی حالت رواں سال مارچ  کے آغاز سے ہی کافی تشویش ناک تھی اور وہ کوما میں چلے گئے تھے۔

بعد ازاں مارچ کے وسط میں تاز کوما کی صورتحال سے باہر نکل آئے تھے اور حوش و حواس میں تھے، یہ گلوکار تاز کی صحت یابی کی ایک مثبت علامت سمجھی جا رہی تھی۔

واضح رہے کہ ہر دلعزیز گلوکار کا اصل نام ترسیم سنگھ سینی تھا جنہیں اس سے قبل جانی زی کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔

تاز کو 1989ء میں اپنے البم ’ہٹ دی ڈیک‘ سے شہرت ملی تھی، اُن کے گائے ہوئے گانے ’پیار ہو گیا‘ ’نچاں گے ساری رات‘ اور ’گلاں گوریاں‘ سے بے حد مقبول ہوئے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید