• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجن کپور کس پاکستانی مشہور گانے کے سحر میں مبتلا ہیں؟

بھارتی اداکار ارجن کپور بھی پاکستانی کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے ’پسوڑی‘ کے سحر میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر اور ٹی وی اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی داہیا کے بعد ارجن کپور بھی پاکستان کے معروف گلوکار علی سیٹھی اور شائے گِل کی جانب سے گائے گئے گانے ’پسوڑی‘ کے مداح ہو گئے ہیں۔

ارجن کپور کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام کی اسٹوری پر پاکستانی گانا پسوڑی شیئر کیا گیا ہے۔

ارجن کپور نہ صرف اس گانے سے محظوظ ہو رہے ہیں بلکہ انہوں نے اس گانے پر  گلوکارہ شائے گِل اور گلوکار علی سیٹھی کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

ارجن کپور کی اس اسٹوری کا اسکرین شاٹ پاکستانی سوشل میڈیا پر اس وقت خوب وائرل ہے جس کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کا بھارتی گلوکاروں کو طنز کرتے ہوئےکہنا ہے کہ ’کہیں یہ پاکستانی خوبصورت گانا بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ، کانیکا کپور یا ٹونی ککڑ نہ سُن لیں ورنہ وہ یہ گانا بھی نقل کر لیں گے۔‘ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید