نومنتخب وزیرِاعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے امن و امان سے متعلق اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ اجلاس آج شام افطار کے بعد حمزہ شہباز کی زیر صدارت ہوگا۔
اس اجلاس میں آئی جی پنجاب پولیس امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز قیامِ امن کے لیے اپنی ترجیحات کا اعلان کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں عید کے لیے سیکیورٹی پلان کی بھی منظوری دی جائے گی۔