جے پور(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر اپنے عجیب و غریب فیشن کی وجہ سے چھائی رہنے والی بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کی ایک نئی ویڈیو ان دنوں موضوع بحث بنی ہوئی ہے جسے دیکھ کر ان کے مداحوں کو حیرانی ہوسکتی ہے۔ اس ویڈیو میں عرفی جاوید بلو فلم کی شوٹنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہیں۔یہ ویڈیو کونٹینٹ کریئٹر روہت گپتا نے فروری میں شیئر کی تھی، جس میں عرفی کو ان کے دفتر لے جایا گیا ہے۔ وہاں وہ ڈائریکٹر سے ملاقات کرتی ہیں جو انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ عرفی جاوید سے کہتے ہیں کہ یہ ایک خفیہ پروجیکٹ فلم ہے اور اس فلم میں رنبیر کپور ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔عرفی جاوید یہ سن کر بہت خوش ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد عرفی کو بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے اس فلم میں ایک غیر ملکی اداکار کو کاسٹ کیا ہے۔ اس فلم کے گانے گلوکار بادشاہ گائیں گے اور فلم کا نام ʼٹائی ٹینک ہے۔اس کے بعد ویڈیو میں عرفی جاوید مرکزی اداکار کے بارے میں پوچھتی ہیں تو انہیں بتایا جاتا ہے کہ یہ اداکار یوگنڈا سے ہیں۔ اسی وقت، ڈائریکٹر عرفی کو مرکزی کردار کے لیے آڈیشن کے لیے بلاتے ہیں اور بہت ہی عجیب و غریب ڈائیلاگ بلواتے ہیں۔ اسی دوران ایک شخص پولیس کی وردی پہنے دفتر میں داخل ہوتا ہے اور وہاں موجود لوگوں کو ایک ایڈلٹ فلم کی شوٹنگ کے الزام میں مارنا پیٹنا شروع کر دیتا ہے۔