• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ جیل میں بڑے پیمانے پر منشیات کی فروخت

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ڈسٹرکٹ جیل شیخوپو ر ہ میں سپرنٹنڈنٹ کے ڈرائیور کے ذریعے بڑے پیمانے پر منشیات کی فروخت کا الزام سامنے آیا ہے جس پر ڈسٹرکٹ جج شیخوپورہ نے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس بارے میں تحقیقات کرکے رپورٹ دیں ، ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ جج نے یہ ہدایت ایک تحریری درخواست پر جاری کی ہے جس میں ڈرائیور کا موبائل فون نمبر بھی درج کرتے ہوئے الزام لگایا گیا ہے کہ اگر اس موبائل فون نمبر کا ڈیٹا حاصل کرلیا جائے تو کئی باتیں سامنے آسکتی ہیں اور منشیات فروشی کی بھی تصدیق ہوسکتی ہے، دریں اثناء ڈسٹرکٹ جیل کے ذرائع نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے اور کہا ہے کہ یہ درخواست بالکل بے بنیاد ہے تاہم ڈسٹرکٹ جج کی ہدایت پر تحقیقات کرکے انہیں رپور ٹ پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین