پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ ایک کار حادثے کی وجہ سے ان کی زندگی میں بہت بڑی تبدیلی آئی۔
حریم فاروق نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی میں آنے والی بڑی تبدیلی کے بارے میں بتایا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ ’2013 جب میں اپنے کیریئر کے پہلے پراجیکٹ کی شوٹنگ کروا رہی تھی تو میں ایک بہت خطرناک کار حادثے سے گزری‘۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ’بدقسمتی سے اس حادثے میں میرے بازو بہت بری طرح زخمی ہوگئے تھے لیکن میرے لیے خوش قسمتی یہ تھی کہ سرجری کامیاب رہی‘۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ’اس حادثے کے بعد میری زندگی میں بہت سی چیزیں بدل گئیں، خاص طور پر جس چیز کا مجھے احساس ہوا وہ یہ تھی کہ ہم اپنے طور پر بہت سارے منصوبے بناتے ہیں کہ ہم ایسے کریں گے یا ہم ویسے کریں گے لیکن حقیقت میں آپ کو معلوم نہیں ہے کہ آپ کی زندگی میں آگے کیا ہوگا‘۔
اُنہوں نے کہا کہ’صرف اللہ ہی تدبیر کرنے والا ہے اور یقیناً وہ بہترین منصوبہ ساز ہے‘۔
خیال رہے کہ اداکارہ حریم فاروق نے 2014 میں ایک نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے مشہور ڈرامہ سیریل’میرے ہمدم میرے دوست‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔