• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان مسجد نبویؐ واقعے کا دبے الفاظ میں دفاع کررہے ہیں: شیری رحمان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان مسجد نبویﷺ واقعے کا دبے الفاظ میں دفاع کررہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ مسجد نبویﷺ واقعے کی مذمت نہ کرنا اس کے دفاع کے مترادف ہے۔ 

شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان اپنے کرپشن اسکینڈل کا دفاع کرنے میدان میں اتر آتے ہیں، اپنےسیاسی مقاصد کے لیے ’امر بالمعروف‘ جلسے کرنے والے مسجد نبویﷺ واقعے کا دفاع کررہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ چور، ڈاکو اور میں نہ مانوں کا بیانیہ ملک میں بدترین تقسیم کا سبب بن رہا ہے، تحریک انصاف نے اپنے 26 سال میں ملک کو نفرت، تقسیم، انتشار کے سوا کچھ نہیں دیا۔ 

شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کو پاکستان نہیں اپنی طرزِ سیاست تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، شخصیات، اداروں کے خلاف گالم گلوچ اور الزامات سے آپ اپنی سیاست تو زندہ رکھ سکتے ہیں لیکن انتخاب نہیں جیت سکتے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ کرپشن، بےاتنظامی اور ناکامیوں سے بھرپورحکومت کا دور ختم ہوچکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید