• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ولی کے کردار کیلئے وزن میں کمی، بلو کیلئے اضافہ کرنا پڑا، عمران اشرف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکار عمران اشرف کسی تعارف کے محتاج نہیں انھوں نے اپنے کام کے ذریعے کم عرصے میں اپنے کام کا لوہا منوایا ہیں۔ حال ہی میں ان کے دو ڈرامے آن ایئر ہیں جس میں وہ دو مختلف کرداروں اور مختلف جسمانی تبدیلوں کے ساتھ نظر آ رہے ہیں انھوں نے یہ کیسے حاصل کیا خود ہی بتا دیا۔تفصیلات کے مطابق اداکار نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کیا جس میں انھوں نے بلو اور ولی کے کرداروں کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ”میں نے ڈرامہ بدذرات میں ولی کا کردار ادا کرنے کے لیے 8کلو وزن کم کیا تھا لیکن بلو کا کردار ادا کرنے کے لیے مجھے 3.5کلو وزن پھر سے بڑھانا پڑا میرے یہ دونوں ڈرامے بیک وقت میں آن ایئر ہیں اور دونوں ہی کردار مداحوں کو پسند آ رہے ہیں۔بدذات کو لوگ اپنی جگہ پسند کر رہے ہیں اور بلو کے کردار کو لوگ الگ پسند کر رہے ہیں ۔مجھے دونوں کرداروں میں خودکو ڈھالنے کے لیے تھوڑی محنت کرنی پڑی لیکن دونوں کردار اپنی جگہ اپنی جگہ پر خاص ہیںاور دونوں ہی کردا اپنی جگہ پر ہیرو ہیں“۔یاد رہے کہ اداکار عمران اشرف پاکستان کے مشہور اداکار ہیں انھوں نے کئی مشہور ڈراموں میں کام کیا ہیں جن میں رانجھا رانجھا کر دی، رقص بسمل ۔ کہیں دیپ جلے ،مشک، الف اللہ اور انسان ،اور ان دنوں ان کے کے دو ڈرامے آن ائےر ہیں جن میں بدذات اور چوہدری اینڈ سنز شامل ہیں اس کے علاوہ عید کے موقع پر ان کی فلم دم مستم بھی ریلیز ہونے والی ہیں۔

دل لگی سے مزید