پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) قائم مقام گورنر خیبر پختونخوا مشتاق غنی نے صوبائی حکومت کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے پیر کو عید نہ منانے کا اعلان کیا ہے۔مشتاق غنی نے عید الفطر سے متعلق ویڈیو بیان میں کہا کہ ہزارہ میں کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی عید الفطر 3مئی کو ہوگی، البتہ پشاور میں عید کا اعلان ہوا ہے ، علماء کے اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔