سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ امریکا نے مداخلت کی یا سازش ہوئی، دونوں صورتیں ہی غلط ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان سرکٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم اس پارليمنٹ سے استعفیٰ دے چکے، ہم اب پارليمنٹ کا حصہ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے مداخلت کی یا شازش ہوئی، دونوں صورتوں میں غلط تھا، ہماری خود داری پر حملہ تھا اور حکومت بدلی گئی۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ سیاست میں مذہب کارڈ کا استعمال ہورہا ہے، ہر گزرتا ہوا دن الیکشن کمیشن پر سوالیہ نشان کھڑا کر رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ رات کو عدالت کھولی گئی، سپریم کورٹ کے حکم کو من وعن قبول کیا۔
سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ آئین کی شق 63 اے پر فوری فیصلہ کریں۔