• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکل و صورت پر کی جانے والی تنقید پر پلک تیواڑی کا جواب

نوجوان بھارتی اداکارہ اور ماڈل پلک تیواڑی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ لوگوں کی جانب سے اپنی شکل و صورت پر کی جانے والی تنقید پر توجہ نہیں دینگی۔

ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لوگ کبھی بھی مطمئن نہیں ہوتے۔ بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ شویتا تیواڑی کی بیٹی پلک کا مزید کہنا تھا کہ اکثر ان کی ویڈیوز اور تصاویر پر لوگ معنی خیز کمنٹس کرتے ہیں اور انہیں عام سی لڑکی کہتے ہیں۔

ان کے مطابق یہ باتیں وہ کافی عرصے سے سن رہی تھیں، تاہم اب انہوں نے اسکا جواب دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ میری شکل صورت، وضع قطع یا سراپے پر منفی تنقید کرنے والے کچھ بھی کہیں، میں اس جانب بالکل توجہ نہیں دوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے حیرت ان پر ہوتی ہے جو خود بیوٹی پارلر جاکر یا پھر اپنے چہرے اور مختلف جسمانی حصوں کی سرجری کرواکر خود کو خوبصورت ظاہر کرتے ہیں اور وہ مجھ پر تنقید کرتے ہیں، جو کہ دہرا معیار ہے۔

یاد رہے کہ ان کی فلم روزی دی سیفرون چیپٹر جلد ریلیز ہونے والی ہے جبکہ اس سے قبل وہ فلموں میں کام کے ساتھ کئی گانوں کے البمز بھی جاری کرچکی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید