• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹنس اور وزن کم کرنے میں بیٹی کا اہم کردار ہے، شویتا تیواڑی

بھارتی اداکارہ شویتا تیواڑی نے کہا ہے کہ ان کی فٹنس اور وزن کم کرنے میں اہم کردار ان کی بیٹی پلک کا ہے۔

بالی ووڈ میڈیا ادارے سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے ریانش کی 2016 میں پیدائش کے بعد بڑھنے والے وزن کو کم کرنا چاہتی تھیں۔

یاد رہے کہ شویتا ان دنوں رئیلیٹی شو خطروں کے کھلاڑی 11 میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں ہیں، جہاں انھوں نے اپنی بھرپور فٹنس کے بعد چونکا دینے والی تصاویر بنوائی ہیں جو کہ اس وقت بھارتی میڈیا میں نظر آرہی ہیں۔


شویتا نے کہا کہ انھوں نے فٹنس کے لیے سخت محنت کی اور اس حوالے سے میری بیٹی نے نہ صرف مجھے گائیڈ کیا بلکہ میری کافی مدد بھی کی۔ واضح رہے کہ انکی بیٹی پلک انکے پہلے شوہر راجہ چوہدری سے شادی کے بعد پیدا ہوئیں جبکہ دوسرے شوہر سے انکا ایک پانچ سالہ بیٹا ریانش ہے۔

تازہ ترین