سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے، پی ٹی آئی کے ایم این اے شیخ راشد شفیق کی درخواستِ ضمانت ضلعی عدالت اٹک میں دائر کر دی گئی۔
شیخ رشید کے بھتیجے کے وکیل ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ شیخ راشد شفیق کی درخواستِ ضمانت پر سماعت آج 10 بجے ہو گی۔
واضح رہے کہ 30 اپریل کو شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کو عمرے سے واپسی پر اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
شیخ راشد شفیق کو 2 روز قبل عدالت نے 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔