سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے درخواست دے دی۔
شیخ رشید کے وکیل ایڈووکیٹ سردار رازق نے عدالتِ عالیہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست جمع کرائی۔
درخواستِ ضمانت پر سماعت جسٹس چوہدری عبدالعزیز کریں گے۔
شیخ رشید اپنے وکلاء کے ہمراہ کمرۂ عدالت میں موجود ہیں۔
ان پر فیصل آباد، گوجر خان، راولپنڈی اور اٹک سمیت 9 شہروں میں مقدمات درج ہیں۔
شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو پہلے ہی پولیس گرفتار کر چکی ہے۔