• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں رہائشی عمارت گرنے سے اموات کی تعداد 53 ہوگئی

چین کے شہر چانگشا میں رہائشی عمارت گرنے کے حادثے میں اموات کی تعداد 53 ہوگئی۔

حکام نے حادثے کے ایک ہفتے بعد ریسکیو مشن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ عمارت کے ملبے سے 10 افراد کو زندہ نکالا گیا تھا۔

عمارت گرنے کی وجہ غیر قانونی تعمیر کو قرار دیا جارہا ہے، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ عمارت کے مالک سمیت11 افراد زیرحراست ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید