• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظلم و بربریت کے خلاف مل کر جدوجہد کی جائے گی، راجہ ریاض ،راجہ ناصر عباس

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ)   مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھوک ہڑتال کے پندرویں روز ایم ڈبلیو ایم کے احتجاجی کیمپ میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنما راجہ ریاض کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مسائل سے حکومت کی دانستہ لاتعلقی جمہوری اقدار کے منافی ہے۔  انہوں نے کہا  کہ حکمرانوں کی تباہ کن پالیسیوں نے  ملک کو طالبان اور انتہاپسندوں کا ملک بنا کر رکھ دیا ہے۔آرمی چیف ملک دشمن عناصر کا مکمل صفایا کریں ۔پاک سرزمین پارٹی کے رہنما راجہ ریاض نے کہا  کہ مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ مل کر ظلم و بربریت کے خلاف ملک کر جدوجہد کی جائے گی۔ 
تازہ ترین