• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش: جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ابوالہیثم ریلی میں خطاب کے دوران گرکر انتقال کرگئے


فوٹو: بنگلادیشی میڈیا
فوٹو: بنگلادیشی میڈیا 

بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ابوالہیثم احتجاجی ریلی کے دوراں خطاب کرتے ہوئے اچانگ بے ہوش ہو کر گر پڑے اور انتقال کرگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق دوپہر کے وقت ریلی کے مقام پر تقریر کے دوران ابوالہیثم کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور وہ زمین پر گر گئے۔ انہیں فوری طور پر ضلع شہر کے نجی اسپتال منان ہارٹ فاؤنڈیشن لے جایا گیا، جہاں شام تقریباً ساڑھے چار بجے ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی کے  رہنما شجاع الدین نے کہا کہ میں ان کے بالکل پاس کھڑا تھا جب وہ تقریر کر رہے تھے، وہ میرے ہاتھوں میں گر پڑے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ابوالہیثم  کو جب اسپتال لایا گیا تو وہ پہلے ہی انتقال کر چکے تھے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق یہ ریلی کشٹیا-3 (صدر) حلقے سے جماعتِ اسلامی کے نامزد امیدوار امیر حمزہ کو مبینہ جان سے مارنے کی دھمکیوں کے خلاف آواز احتجاجی طور پر نکالی گئی تھی۔

ریلی کا آغاز دوپہر ساڑھے تین بجے کشٹیا میونسپلٹی سے ہوا، جو این ایس روڈ سے ہوتی ہوئی ایکتارا موڑ تک پہنچی، جہاں ابوالہیثم  نے آخری سانس لی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید